تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
سرورق
»
»Unlabelled
»
salam
salam
BMAG
السلام علیکم
کچھ ایسے کارنامے چھوڑ جاؤ یاد گار اپنی کھ جھومیں لوگ سن سن کر تمھاری داستانوں کو
ھر آدمی کو اپنی زندگی میں کافی مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کے حل کے لیے اسے محنت کرنا پڑتی ہے اس طرح ہر نئے آنے والے کو بہت سے ان ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے سابقہ لوگوں کو نبرد آزما ہونا پڑا تھا اس موقع پر اگر نئے آنے والے افراد اپنی ان مشکلات میں دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں تو ان کے وقت اور محنت کی کافی بچت ہوگی اس لیے ایک زیادہ کامیاب آدمی وھی ھوگا جو دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھائے یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب انہیں استفادہ کا موقع فراہم کیا جائے جو کہ اجر عظیم اور صدقھ جاریہ ھوگا اور اس کا انھیں تادیر اجر ملتا رھے گا کیونکھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ھے ”الدال علی الخیر کفاعلہ“ کسی کی اچھے کام میں راھنمائی کرنا اس نیک کام کے کرنے کے برابر اجر ملے گا
اس سلسلہ میں ایک بلاگ اور ایک یوٹیوب چینل بنا یا جارھا ھے جھاں نہ صرف طلباء بلکہ تحقیق اور اعلی تعلیم کے خواھشمند حضرات کی راھنمائی کی خاطر مفید مواد رکھاجائے گا تاکہ خصوصا اسلامی علوم میں تحقیق سے وابستہ حضرات تحقیقی مواد سے جدید انداز سے استفادھ کر سکین جن میں متعدد جدید تعلیمی سافٹ ویئر کے ساتھ دیگر متبادل بھترین سافٹ ویئر سے آگاھی بھی شامل ھوگی اس کے علاوھ اس چینل پر اپنے تجربات ،روز مرہ زندگی میں کام آنے والی ضروری معلومات ،ٹوٹکے ،نسخے،،مفید ٹپس اور ٹرکس بھی ھوں گی
میری کوشش ھوگی کہ میں اپنے وہ تجربات شیئر کردوں جو کسی بھی انداز سے آپ کے لیے مفید ھوں ورنہ یہ سب کچھ موت کے ساتھ دفن ھوجائے گا۔شاعر نے کیا خوب کھا ھے
يلوح الخط في القرطاس دهراً… وكاتبه رميم في التراب
کا غذ پر لکھا خط صدیوں باقی رھ جاتا ھے مگر ان کو لکھنے والا مٹی میں بوسیدھ ھوجاتا ھے
اگر آپ اس چینل کے سبسکرائب بٹن پر کلک کریں گے تو جب بھی کوئی ویڈیو اپ لوڈ ھوگی تو اس کی اطلاع آپ کو آپ کے ای میل پر مل جائے گی