کسی بھی میدان میں کامیابی صرف اور صرف محنت سے ملتی ہے اور محنت مسلسل جد جہد اور انتھک کوشش کرنے کا نام ہے تیمور لنگ جسے کئی بار شکست ہوئی مگربار بار کوشش کرتا رہا لیکن ایک بار تو اسے سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑااس کی فوج کا کافی حصہ قتل ہوچکا تھا باقی بھاگ نکلے تھے اور خود غار میں زخمی حالت میں خودکشی کرنے کے بارے میں سوچنے لگا تھا جب اس کی نظر ایک کمزور سی مکڑی پر پڑی جس نے بار بار گرنے کے باوجود ہمت نہیں اور آکر کار کامیاب ہوگئی تو تیمور لنگ ایک نئے جذبے سے اٹھ کھڑا ہوا اور ایک بار پھر میدان جنگ میں کود پڑا اور اس بار اسے فتح ہوگئی
اس ویڈیو میں یہی کام بطخ کے بچے کر رہے ہیں غور سے دیکھیں تو معلوم ہوجائے گا کہ جانور بھی محنت اور مسلسل کوشش پر کتنا یقین رکھتے ہیں